تجارت

ایٹین ہاوسنگ اور پاک چیریٹی کے مابین مسجد اور کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کے لیے معاہدہ

معروف ایٹین ہاؤسنگ منصوبے کے ڈویلپرز ایلیٹ اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (ای ای پی ایل) کی جانب سے غیر سرکاری تنظیم پاک چیریٹی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ایٹین ہاؤسنگ کے اندر ایک جدید ترین مسجد اور اس سے منسلک سہولیات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ریسرچ سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

شراکت داری کا باضابطہ اعلان ایٹین ہاؤسنگ سائٹ پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا۔ اس تقریب میں دونوں اداروں کے اہم نمائندوں نے شرکت کی جن میں طارق حامدی ِ سی ای او ایٹین اور مسٹر حلیم الرحمان شاہ، ٹرسٹی اور پاک چیریٹی کے سی ای او شامل تھے۔ اس کے علاوہ معزز مہمانوں اور کمیونٹی ممبران نے بھی اس اجتماع میں شرکت کی۔
یہ اقدام ایٹین ہاوسنگ میں مطنوع انفراسٹرکچر کی تعنیر کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے اورجدید طرز زندگی کو لازوال روایات کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔

معاہدے کے تحت، پاک چیریٹی مسجد اور اس سے منسلک سہولیات کا ڈیزائن، تعمیر اور انتظام کرے گی، جس میں دیگر سہولیات کے علاوہ اسلامی تعلیم کے کمرے، لائبریری، کانفرنس ہال، عملے کی رہائش گاہیں اور پارکنگ شامل ہوں گی۔ 40 سالہ شراکت داری کمیونٹی، شمولیت، اور پائیدار ترقی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے دونوں تنظیموں کی لگن کو نمایاں کرتی ہے۔
طارق حامدی سی ای او ایٹین نے تقریب کے دوران اس تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ”ایٹین میں، ہم ایک جامع کمیونٹی تخلیق کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جہاں جدید زندگی اور مزہبی و معاشرتی امتزاج موجود ہو۔ پاک چیریٹی کے ساتھ یہ شراکت داری ایسی جگہوں کی تعمیر کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے جو ہمارے رہائشیوں کے درمیان ہم آہنگی اور ترقی کو فروغ دے گی۔”
سی ای او پاک چیریٹی، حلیم الرحمان شاہ کا کہنا ہے کہ پاک چیریٹی کو اس تاریخی منصوبے میں اپنی مہارت لانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں کہ مسجد اور اس کی سہولیات اتحاد، سیکھنے اور امن کا مرکز بنیں، جس سے ایٹین کمیونٹی کی زندگیوں کو تقویت ملے۔”

ایٹین رہائشی منصوبے کے اندر کے اس پراجیکٹ کے لیے نامزد زمین مختص کرے گا اور پاک چیریٹی کو ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ مسجد اور اس سے منسلک سہولیات کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) کے معیارات اور قابل اطلاق ضوابط کے مطابق تیار کیا جائے گا۔

یہ اقدام پاک چیریٹی اور ایٹین کے مشترکہ مشن کی عکاسی کرتا ہے تاکہ شمولیت، پائیداری اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے