تجارت

ان ڈرائیو پاکستان کی جانب سے اپنے ملازمین کی اعلی کاکردگی کے اعتراف میں ایوارڈز کی تقریب

اسلام آباد:  ان ڈرائیو جو ایک عالمی رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم ہے، نے پاکستان میں انر ڈرائیور ایوارڈز کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا، جس کا مقصد اپنے ملازمین کی غیر معمولی خدمات اور کامیابیوں کو سراہنا تھا۔ یہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ملازمین کی محنت، جدت اور شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جو کمپنی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ تقریب ایک ممتاز جیوری پینل کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جس میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین شامل تھے۔ پاکستان میں ان ڈرائیو کی کمیونیکیشن مینجر اور گلوبل سائینٹ ہیرو ایوارڈز کی فاتح، سدرہ کرن اور نیٹ سوئٹ گلوبل مینجر اور 2023 کے ایوارڈ یافتہ تنویر سعید چوہرری نے شرکت کی۔ پچھلے دو سالوں سے جیوری کی رکن رہنے والی سدرہ کرن نے اس متاثر کن اقدام کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سدرہ کرن نے کہا: "انرڈرائیور ایوارڈز کا حصہ بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ یہ تقریب نہ صرف ہماری ٹیم کی غیر معمولی صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے بلکہ بہترین کارکردگی اور جدت کی ثقافت کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ "

تقریب میں کئی قابل ذکر افراد کو سراہا گیا جنہوں نے انڈرائیو کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ کورئیر بی ڈی سے محمد عثمان کو کمپنی کی ترقی میں ان کی شاندار خدمات کے لیے پروفیشنل آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سپورٹ ٹیم سے محمد ابو بکر،کو صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ان کی بے مثال خدمات اور لگن کے اعتراف میں آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاتحین کو سلور سائنیٹ ہیرو پنزاور نقد انعامات سے نوازا گیا انر ڈرائیور ایوارڈز انڈرائیو کے اس عزم کو اجاگر کرتے ہیں کہ وہ ایک ایسی ثقافت کو فروغ دیں جو بہترین کارکردگی، جدت اور ٹیم ورک کی قدر کرتی ہو اور اس کا انعام دیتی ہو۔ اپنے ملازمین کی کامیابیوں کا جشن منا کر، کمپنی اس مشن کو تقویت دیتی ہے کہ وہ اپنی افرادی قوت کو بااختیار بنائے۔

جیسے جیسے انڈرائیو پاکستان میں اپنی موجودگی کو بڑھا رہا ہے، انرڈرائیور ایوارڈز کمپنی کے عزم کا اہم حصہ رہیں گے، جو ملازمین کو عظمت کی جستجو اور کمپنی کے مشن میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں، تاکہ قابل اعتماد اور سستی سفری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے