تجارت

علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان سپلائرز ایکسپورٹ سمٹ2025 کا انعقاد

سیالکوٹ، پاکستان، 18 دسمبر، 2024: دنیا کے معروف B2B ای کامرس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان سپلائرز ایکسپورٹ سمٹ2025 کے موقع پر پاکستان میں ٹریڈ ایشورنس کی لانچ کا اعلان کیاگیا۔ پاکستان کے مشہور صنعتی شہر سیالکوٹ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کامقصدملک میں ٹریڈ ایشورنس کے ساتھ مقامی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بہتر اعتماد کے ساتھ تجارت میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ اس لانچ کے ساتھ پاکستان بھی ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں علی بابا ڈاٹ کام نے سپلائرز کے لیے یہ شاندار سروس متعارف کرائی ہے۔

اس تقریب میں علی بابا ڈاٹ کام نے کپڑوں کی عالمی صنعت جس کاحجم 2024 سے2028 تک 2.81 فیصد کی جامع سالانہ ترقی کی شرح (CAGR) کے ساتھ 1.79 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کے امکان کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔علی بابا ڈاٹ کام نے پاکستان سپلائرز ایکسپورٹ سمٹ 2025 میں ابھرتے ہوئے کاروباری رجحانات، جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کے لیے تیار حل تلاش کرنے کے لیے سیالکوٹ سے 500 سے زائد ایس ایم ای نمائندوں کو اکٹھا کیا جو ڈیجیٹل دور میں اپنے آپریشنز کی نئی وضاحت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ملبوسات کے شعبے میں پاکستان کی مضبوط پوزیشن کو تسلیم کرتے ہوئے علی بابا ڈاٹ کام نے ملبوسات کی معیاری مصنوعات کی عالمی مانگ کی وجہ سے مقامی کاروباروں کے بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی کے امکانات کو اجاگر کیا۔

ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اکرام الحق نے کہا کہ ”علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے سیالکوٹ میں پاکستان سپلائرز ایکسپورٹ سمٹ 2025کے انعقاد کا فیصلہ ہمارے شہر کی صنعتی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔اس ایونٹ نے ہمارے مقامی کاروباروں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں کامیابی کیلئے درکار ٹولز متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات علی بابا ڈاٹ کام کے پاکستان کے ایس ایم ایز کو عالمی سطح پرمزید آگے بڑھنے میں مدد دینے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔”

عالمی B2B تجارت چیلنجز سے بھری ہوتی ہے جس میں اخراجات، پروڈکٹ کوالٹی، شپمنٹ ٹائم لائنزشامل ہوتے ہیں۔علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے ٹریڈ ایشورنس ان میں سے کچھ خطرات کو کم کرتی ہے، جو فراہم کنندگان اور خریداروں دونوں کو لین دین کے پورے عمل میں اعتماد فراہم کرتی ہے۔ سپلائی کرنے والے اس سروس کے انتخاب سے ذہنی سکون کے ساتھ کاروبار کر سکتے ہیں جس میں لین دین کو ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم کے ذریعے سے محفوظ بنایا جاتا ہے۔ اس سروس میں علی بابا ڈاٹ کام کی طرف میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ایسکرو میں رکھے گئے فنڈز کے ساتھ خریدار مناسب مدت کے اندر آرڈر کی تسلی بخش وصولی کی تصدیق کے بعد ادائیگی کرتا ہے۔

”اس بارے میں بات کرتے ہوئے علی بابا ڈاٹ کام جنوب مشرقی ایشیا کے سربراہ راجر لوو نے کہا کہ”پاکستان علی باباڈاٹ کام کے لیے ایک اعلیٰ ممکنہ سپلائر مارکیٹ کی نمائندگی کرتا ہے، جو مضبوط پیداواری صلاحیتوں اور پروڈکٹ کیٹیگریز کی وسیع رینج رکھتا ہے جو کہ عالمی خریداروں کی خاطر خواہ دلچسپی حاصل کرتے ہیں۔ اس صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم نے پاکستان میں ٹریڈ ایشورنس سروس متعارف کرائی ہے۔ یہ سروس لین دین کے عمل کو بہتر بناتے ہوئے سپلائرز اور عالمی خریداروں کے درمیان اعتماد کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔ پاکستان میں ٹریڈ ایشورنس لانے کا مقصد کارکردگی کو بڑھانا اور پاکستانی سپلائرز کے لیے ان کی ترقی اور کامیابی کے لیے نئے کاروباری مواقع فراہم کرناہے۔”

نارویچ اسٹریٹ ویئر کے بانی اور علی بابا ڈاٹ کام کے تصدیق شدہ سپلائر طیب حسنین نے کہاکہ” دنیا کے مختلف حصوں سے خریداروں کے ساتھکاروبار کرتے وقت اس بات کو یقینی بنانا کہ دونوں فریق محفوظ محسوس کریں۔ٹریڈ ایشورنس ادائیگی کے تحفظ اور شفاف عمل کی پیشکش کر کے اعتماد کے اس فرق کو پوراکرتی ہے جو طویل مدتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں۔ اس سروس کے ساتھ، خریدار بڑے آرڈرز دینے میں پراعتماد محسوس کرتے ہیں، اور ہم جیسے بیچنے والے ادائیگی کے خطرات کی فکر کیے بغیر معیاری مصنوعات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔”

ٹریڈ ایشورنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی بابا ڈاٹ کام کی گلوبل سپلائی چین سروسز کی سربراہ، سمر گاؤ نے کہا کہ "ہم علی باباڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان میں ٹریڈ ایشورنس کی سہولت فراہم کرنے پر بہت خوش ہیں۔ اس سروس کے ذریعے تجارت کرنے سے پاکستانی ایس ایم ایزکو آن لائن لین دین کرنے، کریڈٹ ریٹنگ کو تقویت دینے اور عالمی خریداروں کے ساتھ اپنی ساکھ بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ہمیں یقین ہے کہ اس کے ذریعے فراہم کردہ جامع آرڈر تحفظ ایس ایم ایزکے لیے تجارتی رکاوٹوں کو کم کر سکتا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کے مزید بڑھنے کے راستے کھول سکتا ہے۔”

پاکستانی ملبوسات کے سپلائرز کو تقویت دینے کے لیے علی بابا ڈاٹ کام نے حال ہی میں ملبوسات کی صنعت کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ خدمات کا ایک مجموعہ متعارف کرایا ہے جوایسے ٹولز اور وسائل کو پیش کرتے ہیں جو مصنوعات کی نمائش کو بہتر بنانے کے ساتھ دنیا بھر میں خریداروں کے ساتھ رابطوں کو آسان بناتے ہیں۔ ملبوسات کے شعبے پر اس اسٹریٹجک توجہ کا مقصد پاکستانی کاروباروں کو اپنی ترقی کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بنانے اور مسابقتی بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے