ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی ملتان کو نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا وائس چیئرپرسن نامزد کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ ماہرین ، اساتذہ اور طلبا وطالبات نے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی وائس چیئرپرسن نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی تعیناتی کو ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور لیڈرشپ کا اعتراف قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔