تجارت

ان ڈرائیو پاکستان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے ’رائیڈ ٹو ڈونیٹ‘منصوبہ کا اعلان

اسلام آباد (24 دسمبر 2024): ان ڈرائیو پاکستان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے ’رائیڈ ٹو ڈونیٹ‘ (آر ٹی ڈی) منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ طلبہ کی مہارتیں نکھارنے، خود اعتمادی بڑھانے اور ٹیم ورک کو فروغ دینے کے لیے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے اسکولوں میں کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد طلبہ کو جسمانی سرگرمیوں اور شخصی نشوونما کے مواقع فراہم کرکے ان کی بہتر ترقی کو یقینی بنانا ہے۔اسکولوں میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے، یہ اقدام مقامی کمیونٹیز کو مضبوط بنانے، اتحاد کو فروغ دینے اور ایک صحت مند اور فعال معاشرے کی بنیاد رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس مہم کو نومبر میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے سپورٹ کیا، جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روشن مستقبل کے لیے کھیلوں کی اہمیت ظاہر کرتا ہے۔

حسن زمان، جی ٹی ایم، نے کہا: ’’یہ منصوبہ کھیل کے میدان بنانے کے ساتھ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دینے کے لیے ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کھیلوں میں سرمایہ کاری، ہماری کمیونٹیز کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔‘‘ جبکہ سدرہ کرن، کمیونیکیشن مینیجر، نے کہا: ’’ہمیں خوشی ہے کہ یہ اقدام طلبہ اور ان کی کمیونٹیز پر مثبت اثر ڈالے گا۔ ہم مل کر کھیلوں کے ذریعے نئی نسل کو بااختیار بنا سکتے ہیں۔‘‘

اس منصوبے کے تحت کراچی کے ڈی آئی ایل پی ایس پی اسکول ملیر، اسلام آباد کے ڈی آئی ایل ماڈل ہائی اسکول بگا شیخاں، اور لاہور کے مرغزار ویلفیئر سوسائٹی اسکول میں کھیلوں کی سہولیات کو اپ گریڈ یا نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔ ان سہولیات سے طلبہ جسمانی سرگرمیوں اور انٹر اسکول مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کراچی، اسلام آباد، اور لاہور پر توجہ مرکوز کرنے سے ان شہری مراکز کے طلبہ کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔

اس منصوبے کے لیے 25 ملین روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جو اس شعبے میں کسی نجی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی سماجی کاوشوں میں سے ایک ہے۔ یہ رقم مضافاتی علاقوں کے کم مراعات یافتہ طلبہ کے لیے کھیلوں کے میدان اور سہولیات تعمیر کرنے پر خرچ کی جائے گی، جو ان ڈرائیو پاکستان کے سماجی ذمہ داری اور کمیونٹی ترقی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے