ٹی سی ایل کی جدید کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے ساتھ گھریلو تفریح کو شاندار بنائیں
لاہور، 28 نومبر 2024: پاکستان کے نمبر 1ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کی جدید ترین مصنوعات کے ساتھ صارفین مستقبل کی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ٹی سی ایل کے یہ ایل ای ڈی ٹی وی کوانٹم ڈاٹ پرو ٹیکنالوجی کے ساتھ آتے ہیں،جو کہ ایک ارب سے زیادہ رنگوں کے ساتھ ان ایل ای ڈی ٹی ویزکو فلم کے شائقین،گیمرز اور کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے مثالی بناتی ہے۔یہ ایل ای ڈی ٹی وی چھ کرسٹل لائٹ ایمیٹنگ چپ کی بدولت کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔
یہ کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی صارفین کوشاندار تصویری کوالٹی اور برائٹنس کنٹرول فراہم کرتی ہے،جواس کوگھریلو سینما اور ہائی ڈیفینیشن مواد کے لیے بہترین بناتاہے،اورانڈسٹری میں ٹی سی ایل کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے۔
ٹی سی ایل کی کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے گیم چینجرہے، انتہائی کم لیٹنسی، تیز ریفریش ریٹس، اور اعلی کنٹراسٹ بہترین گیمنگ کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ ٹی سی ایل کے یہ ایل ای ڈیVariable Refresh Rate اور آٹو لو لیٹنسی موڈ (ALLM) جیسی جدید گیمنگ خصوصیات کو بھی سپورٹ کرتے ہیں جو کہ مارکیٹ میں دستیاب گیم کنسولز کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، اوراس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ صارفین تیزترین گیمنگ کا شاندار تجربہ حاصل کرسکیں۔
ٹی سی ایل نے مستقبل کی جدیدکیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے ساتھ انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کیاہے۔اور یہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ پریمیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے ٹی سی ایل کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جو صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
اب صارفین پاکستان میں اپنے پسندیدہ برانڈ ٹی سی ایل کے جدید ایل ای ڈی جن میں 115 انچ کاX955 Max اورزیادہ کمپیکٹ C855 سیریز (65 انچ اور 75 انچ میں دستیاب) کا انتخاب کرسکتے ہیں۔صارفین ٹی سی ایل مصنوعات کی دستیابی،خریداری اور قیمتوں کی معلومات کے لیے ٹی سی ایل پاکستان کی ویب سائٹ یا ٹی سی ایل الیکٹرانکس کے فلیگ شپ اسٹورز پر تشریف لاسکتے ہیں