سائنس و ٹیکنالوجی

ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس 2025میں جدیدڈسپلے کی حامل اسمارٹ ڈیوائسزکی نمائش

لاہور، جنوری 2025: پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے کنزیومر الیکٹرونکس شو(CES 2025) میں ڈسپلے ٹیکنالوجیز کی ایک جدیداور وسیع رینج کی نمائش کی ہے، جس میں کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی، پروفیشنل مانیٹرز، اسمارٹ پروجیکٹرز اور RayNeo AR گلاسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی سی ایل نے اپنی نئی پراڈکٹ کیٹگریز اور اسمارٹ ہوم ایکو سسٹم میں اپنی جدید اے آئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کروایا، جو برانڈ کی صارفین کواسمارٹ اور صحت مند طرز زندگی فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ٹی سی ایل نے ڈسپلے ٹیکنالوجی میں جدت کواپنے فلیگ شپ X11K کیوڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی سے ظاہر کیاہے۔ یہ ماڈل 14,000 سے زائد ڈمنگ زونز کے ساتھ ہوم انٹرٹینمنٹ کو نئی جدت دیتا ہے اور شاندارتصویری کوالٹی فراہم کرتا ہے۔ ٹی سی ایل کی آل ڈومین ہیلوکنٹرول ٹیکنالوجی کی وجہ سے صارفین کوڈسپلے کا بہترین تجربہ ملتاہے۔جبکہ ٹی سی ایل نے لگژری آڈیو کے برانڈBang & Olufsenکے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے تاکہ صارفین کوشاندار آڈیو کاتجربہ فراہم کیاجاسکے۔

یہ شراکت داری ٹی سی ایل کیA300 ٹی وی سیریز کے لیے بھی ہے، جس کے ساتھ صارفین کو پریمیم آڈیوکا تجربہ ملتا ہے۔ ٹی سی ایل بوتھ پر، دنیا کا سب سے بڑا کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی 115انچ QM891G (X955 MAX) اور Q85 ساؤنڈبار بڑے ٹی وی کے ساتھ شاندار آڈیو پرفارمنس کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اس کے علاوہ گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے R83 پروفیشنل مانیٹر سیریز بھی ہے، جو گیمنگ کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔

اس کے علاوہ ٹی سی ایل کے فلیگ شپ ٹی وی سیریز میں گوگل کے Geminiماڈل کو انٹیگریٹ کیاگیا ہے، جس کا مقصد 2025 میں ایک نیاGoogle TV متعارف کرانا ہے جس میں Geminiکی خصوصیات ہوں گی۔

اس کے علاوہ ٹی سی ایل نے سی ای ایس 2025میں مزید جدید مصنوعات بھی پیش کی ہیں، جن میں PLAYCUBE پروجیکٹر، پورٹیبل پروجیکشن،ٹی سی ایل Ai Me، دنیا کا پہلا ماڈیولر اے آئی روبوٹ، اور RayNeo X3 Proاسمارٹ گلاسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، برانڈ نے اپنے صارفین کے لیے ری سائیکل شدہ چائے کی پتیوں اور کارڈبورڈ کے فرنیچرسے بنے ایکو فرینڈلی ریموٹ کنٹرول بھی متعارف کروائے ہیں۔

ٹی سی ایل کے FreshIN 3.0 ایئر کنڈیشنر صحت کے لیے فائدہ مند خصوصیات اور توانائی کی بچت کے ساتھ آتے ہیں۔ اس کا Fresh Air Inlet ہوا کو صاف کرتاہے، اور اندرونی آکسیجن کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ توانائی بچانے والی ٹیکنالوجی خودکار طور پر آپریشن کی فریکوئنسی کو ایڈجسٹ کرتی ہے، جبکہ اسمارٹ وائس کنٹرول انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی خودکاری کی سہولت دیتاہے۔

ٹی سی ایل کا FREE BUILT-INجدید فرج ایک شاندار، جگہ بچانے والے ڈیزائن اور جدید فوڈ پریزرویشن کے ساتھ آتا ہے، جبکہ P680 واشر ڈرائر سیٹ اینٹی-رنکل ٹیکنالوجی کے ساتھ اسٹیک ایبل، کمپیکٹ حل فراہم کرتا ہے تاکہ کپڑوں کی بہترین دیکھ بھال کی جا سکے۔جبکہ اسمارٹ ہوم انرجی مینجمنٹ سلوشن (HEMS) سولر پینلز، توانائی کی اسٹوریج اور ہیٹ پمپس کو توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔

ٹی سی ایل کو 2025 کے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں وزٹ کریں:
تاریخ: 7-10 جنوری 2025
مقام: لاس ویگاس کنونشن سینٹر، سینٹرل ہال، بوتھ 17704

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے