کاروباری ادارے دو سالوں میں آئی ٹی سیکیورٹی بجٹ کو 9 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں: کیسپرسکی رپورٹ
اسلام آباد: کیسپرسکی کی تازہ ترین آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس” رپورٹ کے مطابق، کمپنیاں سائبر واقعات سے بڑھتے ہوئے مالی نقصانات کے پس منظر میں انفارمیشن سیکیورٹی میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس ایک سالانہ رپورٹ ہے جو آئی ٹی سیکورٹی کے فیصلہ سازوں کو متاثر کرنے والے بجٹ، خلاف ورزیوں اور کاروباری چیلنجوں میں تبدیلیوں کا جائزہ لیتی ہے۔ یہ مختلف سائز اور صنعتوں کے اداروں میں کام کرنے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سیکورٹی سے جڑے اہم افراد کے انٹرویوز پر مبنی ہے۔ یہ سروے یورپ، مشرق وسطیٰ، ترکی، افریقہ ، لاطینی اور شمالی امریکہ اور پاکستان سمیت ایشیا پیسیفک خطے کے 27 ممالک میں کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق، کمپنیاں اپنے آئی ٹی سیکیورٹی بجٹ کو 9 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ بڑے اداروں کے لیے ایوریج سائبر سیکیورٹی بجٹ 5.7 ملین ڈالر ہے جب کہ ٹوٹل آئی ٹی کے لیے عام طور پر 41.8 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ بڑے کاروباری اداروں نے اس سال سائبر حملوں کے اوسطاً 12 واقعات کا سامنا کیا اور ان حملوں کے نتیجے میں 6.2 ملین ڈالر خرچ کرنے پڑے جو کہ مجموعی طور پر آئی ٹی سیکیورٹی کے لیے مختص بجٹ سے 1.1 گنا زیادہ ہے۔ اگرچہ یہ ادارے اکثر واقعات کا فوری پتہ لگانے کے لیے بہتر طور پر لیس ہوتے ہیں، لیکن ان خطرات کو مکمل طور پر جواب دینے اور ان کو کم کرنے کے لیے درکار وقت گھنٹوں تک پھیل سکتا ہے، جس سے وسیع، پیچیدہ آئی ٹی ماحول کے انتظام کے چیلنج کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں تمام سائز کی کاروباری اداروں نے ایک سال کے اندرسائبر سکیورٹی پر حملوں کے اوسطاً 11 واقعات کا سامنا کیا۔
کیسپرسکی کے سینٹر آف کارپوریٹ بزنس ایکپرٹیز کے نائب صدر وینیامن لیوٹسوف کا کہنا ہے ”بجٹ میں اضافہ کم از کم تین اہم عوامل سے ہوتا ہے جس میں سائبر سیکیورٹی کے خطرات کی پیچیدگی میں مسلسل اضافہ، ڈیجیٹل خودمختاری کے حوالے سے حکومتوں کے بڑھتے ہوئے خدشات نئے ضوابط اور ریگولیٹری چینجز کا باعث بنتے ہیں اور اس کے نتیجے میں، اخراجات میں اضافہ اور سائبرسیکیوریٹی کے مختلف شعبوں میں پیشہ ور افراد کے لیے تنخواہ کی توقعات میں مسلسل اضافہ شامل ہیں۔
سائبر خطرات کی ایک وسیع رینج سے کمپنیوں کی حفاظت کے لیے، کیسپرسکی تجویز کرتا ہے کہ وہ تمام جامع حل استعمال کریں، جیسے کہ کیسپرسکی نیکسٹ پروڈکٹ لائن سے، جو کسی بھی سائز کی کمپنیوں کے لیے حقیقی وقت کا تحفظ، خطرے کی نمائش، جدید تحقیقات اور جوابی صلاحیتیں فراہم کرتے ہیں۔. اگر کمپنیوں میں اہل انفارمیشن سکیورٹی ماہرین کی کمی ہے تو کیسپرسکی مینجڈ ڈیٹیکشن اینڈ ریسپانس جیسی منظم سیکیورٹی سروس کو اپنائیں۔ کاروباری اداروں میں آئی ٹی سیکیورٹی کے اخراجات اور بجٹ کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرنے کے لیے انٹرایکٹو آئی ٹی سیکیورٹی کیلکولیٹر دیکھیں۔