سائنس و ٹیکنالوجی

ٹی سی ایل کی جانب سے ووہان میں اپنے پہلے خصوصی ایونٹ میں جدید ایئرکنڈیشننگ ٹیکنالوجیز کی نمائش

لاہور: پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کی جانب سے چین کے شہر ووہان میں ایئرکنڈیشننگ میں جدیدٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے اپنے پہلے خصوصی ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیاگیا۔ٹی سی ایل ایئر کانفرنس – ”ایئر ٹو فیوچر، سیل ٹو سکسس” میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے اہم ڈیلرز، میڈیا نمائندگان اور انفلوئنسرز شریک ہوئے،جس میں ٹی سی ایل کی تکنیکی مہارت، جدید ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجیز اور ووہان کے انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ سینٹر کی اعلیٰ انجینئرنگ کی نمائش کی گئی۔

ٹی سی ایل مشرق وسطیٰ اور افریقہ بزنس گروپ کی جنرل منیجر، مس سنی یانگ کا اس موقع پر کہنا تھاکہ، ”اس ایونٹ کاانعقادٹی سی ایل کی عالمی سطح پر کامیابی کا ثبوت ہے۔ ہم اپنے ووہان انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ سینٹر کے دروازے اپنے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے شراکت داروں کے لیے کھول کر ٹی سی ایل کی ٹیکنالوجی، مہارت اور جدت کو ظاہر کر رہے ہیں۔ ٹی سی ایل اپنے شراکت داروں کے لیے حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایئر کنڈیشننگ انڈسٹری میں اپنی قیادت کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔”

ٹی سی ایل کےFreshIN 3.0 ایئر کنڈیشنرسیریز صحت مند زندگی کے لیے ایڈوانس ایئر پیوریفکیشن، اورQuadruPuri فلٹریشن کے ذریعے بہتر ہوا کے معیار کو یقینی بناتی ہے۔ اس میں A+++ انرجی ریٹنگ اور اے آئی سے چلنے والے الگوردمز ہیں جو درجہ حرارت کو بہتر بناتے ہیں اور 36فیصد تک توانائی کی بچت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹی سی ایلVoxIN اے سی سیریز بھی FreshIN3.0،اور جدید اے آئی وائس کنٹرول ٹیکنالوجی کے ساتھ آتی ہے۔ ان میں آف لائن وائس کنٹرول، اے آئی پر مبنی انرجی مینجمنٹ اور طویل فاصلے تک ہوا کے بہاؤ کی صلاحیتیں شامل ہیں، جو انتہائی موسمی حالات میں بھی بہترین ٹھنڈک فراہم کرتی ہیں۔

اس ایونٹ کا ایک اہم حصہ ٹی سی ایل کے ووہان انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ سینٹر کا خصوصی دورہ تھا، جس میں شرکاء نے براہ راست مشاہدہ کیا کہ کس طرح جدید خودکاری، انجینئرنگ اور کوالٹی کنٹرول سے ٹی سی ایل کے عالمی شہرت یافتہ ایئر کنڈیشنرزتیار کیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ایونٹ میں ٹی سی ایل نے مستقبل کے لیے اپنی حکمت عملی،ایئرکنڈیشننگ ٹیکنالوجی میں اپنی مہارت اور توانائی کی بچت کے حوالے سے شرکاء کو معلومات بھی فراہم کی گئی۔

ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطیٰ اور افریقہ ماجد خان نیا زی نے ایونٹ کے حوالے سے کہا کہ ”ہم اپنے انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ سینٹر کی صلاحیتوں کو جدید ایئر کنڈیشننگ سلوشنز کے ساتھ جوڑ کر انڈسٹری میں ٹی سی ایل کی کامیابی اور جدید زندگی کے لیے صارفین کی ضروریات کے مطابق حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

یہ ایونٹ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے صارفین کی ضروریات جیساکہ سخت موسمی حالات، صحت مند زندگی اور توانائی کی بچت کے حوالے سے ٹی سی ایل کی کوششوں کی نشاندہی کرتاہے۔ ٹی سی ایل کا مقصد دنیا بھر میں دفاتر اور گھروں میں صارفین کی ضروریات کاحل فراہم کر نا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے